انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کا دسترخوان پر کھانا کھانے کا مشورہ وائرل

Published

on

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے حوالے سے اپنی خوبصورت سوچ سے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیت رہے ہیں۔ ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ نہایت عاجزی سے سنتِ نبوی ﷺ اور صحت مند زندگی کے اصولوں پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں، ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھائیں، یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے، اس طرح آپ زیادہ کھانے سے بچ جاتے ہیں اور جسم کو سکون ملتا ہے۔‘‘

شاہ رخ خان کے مطابق کھانے کے دوران اعتدال سب سے اہم ہے، کیونکہ ہم عام طور پر ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’اگرچہ میں سائنسدان نہیں، مگر یقین رکھتا ہوں کہ دسترخوان پر کھانا جسم اور روح دونوں کے لیے بہتر ہے۔‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نہ صرف ایک کامیاب اداکار ہیں بلکہ ایک باوقار اور روایتی سوچ رکھنے والے انسان بھی ہیں، جو اپنی ثقافت اور اسلامی اقدار کو دل سے مانتے ہیں۔

پیشہ ورانہ طور پر بات کریں تو شاہ رخ خان نے حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم “کنگ” میں جلوہ گر ہوں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version