news

پاکستان قرض کی شرح میں کمی کا امکان | آئی ایم ایف رپورٹ

Published

on

آئی ایم ایف نے اپنی فسکل مانیٹر رپورٹ 2025 میں کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کے قرض کی شرح کم ہوکر 60.2 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مالی خسارہ، ریونیو، اخراجات اور قرضوں سے متعلق اہم معاشی اعداد و شمار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال قرض بلحاظ جی ڈی پی شرح 71.6 فیصد سے 71.3 فیصد تک کم ہونے کا تخمینہ ہے، جب کہ آئندہ برسوں میں قرضوں کا بوجھ مزید گھٹنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں مالی خسارہ 4.1 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جو کہ ہدف 3.9 فیصد سے زیادہ ہے۔ تاہم آئندہ پانچ سالوں میں مالی خسارہ کم ہوکر 2.8 فیصد پر آسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرائمری بیلنس رواں سال 2.5 فیصد جبکہ اگلے مالی سال 2 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اخراجات رواں مالی سال میں 20.4 فیصد رہنے کی توقع ہے جو آئندہ سال 19 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔

یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے، اور قرضوں کا بوجھ آئندہ برسوں میں نمایاں طور پر کم ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version