خاص رپورٹ
پنجاب حکومت انتہا پسند جماعت پر پابندی | مریم نواز کا بڑا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو پابندی کی سفارش بھجوائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق نفرت انگیزی، قانون شکنی اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ ان کی جائیدادیں محکمہ اوقاف کے حوالے کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بینرز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے کر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدامات صوبے میں انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے ہیں۔