کھیل
آئی سی سی رینکنگ 2025: راشد خان نمبر ون، بابر اعظم چوتھے نمبر پر
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ پلیئرز رینکنگ 2025 جاری کر دی، جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نے ون ڈے بولرز کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 15ویں اور حارث رؤف ایک درجہ تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران 8 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان 25ویں اور فخر زمان 27ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز میں جو روٹ کا پہلا اور ہیری بروک کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 12ویں اور محمد رضوان 20ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔