head lines
پاک فوج اسپن بولدک آپریشن — افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام
پاک فوج اسپن بولدک آپریشن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مشترکہ حملے ناکام بنا دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح چمن کے علاقے اسپن بولدک میں تین مختلف مقامات پر حملہ کیا، تاہم پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، لیکن پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور بروقت ردِعمل کے باعث 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغانستان کی سمت سے پاک افغان دوستی گیٹ پر دھماکہ بھی کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ پاک فوج نے گزشتہ رات کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنائی۔ جوابی کارروائی کے دوران 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کیے گئے، جب کہ متعدد دہشتگرد ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔