ٹیکنالوجی

گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ — نیا فیچر اور حیران کن تبدیلیاں

Published

on

کیلیفورنیا:
گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کی شمولیت نے صارفین کے نیویگیشن کے تجربے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب میپس میں جیمنائی مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی شامل کی جا رہی ہے جو صارف کی گفتگو، منزل اور عادتوں کو سمجھ کر بہتر تجاویز فراہم کرے گی۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ اپڈیٹ کے مطابق، گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ صارفین کی رہنمائی صرف راستوں تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ سفر کے دوران موسم، ٹریفک، قریبی مقامات اور پارکنگ کی صورتحال بھی بتائے گا۔ اس کے علاوہ، صارف وائس کمانڈ کے ذریعے جیمنائی سے سوالات کر کے فوری جوابات حاصل کر سکیں گے۔

جب صارف مائیکرو فون آئیکون پر کلک کرتا ہے تو اب پرانا گوگل اسسٹنٹ نہیں بلکہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ ایکٹیویٹ ہوتا ہے، جو اپنی مخصوص اسپارک اینیمیشن کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن جلد ہی دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق، یہ اپڈیٹ گوگل کے پورے ایکو سسٹم کو ایک مربوط AI تجربہ فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version