کاروبار

پاکستان ترکیہ تیل و گیس معاہدہ، انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت

Published

on

پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان ترکیہ تیل و گیس معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ترکیہ کی نیشنل آئل کمپنی نے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں باضابطہ انٹری دے دی ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کی سرکاری کمپنیوں کے درمیان فارم آؤٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان طے پایا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے شیئر ہولڈرز کو بھی خط ارسال کرتے ہوئے اس اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔ خط میں بتایا گیا کہ پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کو آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کر دی ہے۔ معاہدے کے تحت ترکیہ کو انڈس سی بلاک میں 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس پاک ترکیہ انرجی معاہدے کے لیے دونوں حکومتوں نے بھرپور تعاون کیا۔ اس اقدام سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

مزید یہ کہ انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل (OGDCL) ک 20، 20 فیصد حصص ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے توانائی وسائل کی ترقی میں نیا باب ثابت ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version