head lines

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کا فیصلہ محفوظ

Published

on

شاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف کے لیے نمائندہ نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کی اسمبلی فلور پر کی گئی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں پیش کیا۔

🟩 گورنر خیبرپختونخوا کا مؤقف اور عدالت کے ریمارکس

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اراکین کے ووٹ سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، گورنر نے کیا جواب دیا؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت کراچی کے دورے پر ہیں اور کل دوپہر تین بجے پشاور پہنچیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا تھا، اس لیے قانونی طور پر معاملہ زیر غور ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گورنر کے پاس کوئی خصوصی طیارہ موجود نہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ گورنر نے صوبائی حکومت سے طیارہ بھجوانے کی درخواست کی ہے۔

🟩 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیس کا فیصلہ محفوظ

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ فوری طور پر جہاز کا بندوبست کیا جائے تاکہ گورنر پشاور پہنچ سکیں۔
عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق حلف برداری کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

🟩 جے یو آئی کی درخواست بھی سماعت کے لیے منظور

دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔
جے یو آئی کے مطابق علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کے باعث نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طور پر درست نہیں۔ اس درخواست کی سماعت آج دو رکنی بینچ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version