کاروبار

سونے کی قیمت میں 5500 روپے اضافہ، گولڈ مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح

Published

on

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد ملکی اور عالمی منڈیوں میں قیمتی دھات کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا ہے۔ نہ صرف سونا بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 147 روپے بڑھ کر 5247 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادھر عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا تیزی سے مہنگا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر بڑھ کر 4071 ڈالر کا ہو گیا، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونا خریدنے پر مجبور کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سونے کی قیمت میں اضافہ مزید جاری رہ سکتا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی کشیدگی اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث عوام سونا خریدنے کے بجائے اسے فروخت کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اب عام طبقے کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے جبکہ زیورات کی فروخت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version