head lines

پاک فوج نے ویلز میں کیمرین پیٹرول ایکسرسائز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

Published

on

ویلز (برطانیہ): پاک فوج نے کیمرین پیٹرول ایکسرسائز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی فوجی مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز میں منعقد ہوئی، جسے دنیا کی سب سے مشکل اور پیشہ ورانہ فوجی مشقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس سال مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ شرکاء کو انتہائی دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے ساتھ مختلف فوجی اہداف مکمل کرنا تھے۔ کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں پاک فوج کی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور ہمت کے بل پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور ٹیم ورک نے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاک فوج کا پرچم بلند کر دیا ہے۔ ترجمان نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوج آئندہ بھی عزم و ہمت کے ساتھ قومی پرچم کو سربلند رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version