کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار پوائنٹس کی بڑی مندی، سرمایہ کار پریشان

Published

on

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مارکیٹ میں 1711 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ٹریڈنگ کا آغاز ہوا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہو کر 1,61,386 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ بعد ازاں بھی جاری رہا اور انڈیکس میں مسلسل 1237، 2593، 3848 اور 4130 پوائنٹس تک کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,58,967 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس شدید مندی کی وجہ معاشی غیر یقینی، روپے کی گرتی قدر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہے۔

سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر معاشی اعتماد بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام واپس لایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version