head lines

شہباز شریف کا بیان: غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ آج صبح شرم الشیخ پہنچے ہیں تاکہ غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کر سکیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ شریک میزبانوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں جن کی قیادت نے یہ تاریخی موقع ممکن بنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور ان کے عزمِ صمیم کے بغیر یہ لمحہ ممکن نہ ہوتا۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ کی امن کے لیے مسلسل کوششوں نے خونریزی اور تباہی کے سلسلے کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی تقریب ایک نسل کُش باب کے اختتام کی علامت ہے، اور عالمی برادری کو اس باب کے دوبارہ کھلنے سے ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ایک آزاد ریاست کے حق دار ہیں، جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں، جہاں مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version