خاص رپورٹ

محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ

Published

on

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں محمد سہیل آفریدی کو 90 ووٹوں کی واضح برتری سے صوبے کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔ انتخابی عمل کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجاً اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی، جنہوں نے کہا کہ الیکشن کا پورا عمل آئین و قانون کے مطابق انجام پایا ہے۔

اسپیکر کے مطابق اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود ان کی موجودگی اجلاس میں تصور کی گئی ہے۔ بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کی تصدیق ہو چکی ہے اور گورنر کا اقدام غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین کے دونوں استعفے آئین کے آرٹیکل 130(8) کے تحت خودبخود منظور ہو گئے ہیں۔

نئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ “پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنے بلکہ اپنی محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں۔” اسمبلی میں گھنٹیاں بجا کر اراکین کو بلایا گیا اور تمام کارروائی باقاعدہ طور پر رولز آف بزنس کے مطابق مکمل کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version