انٹرنیشنل
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان: پاک افغان جنگ پر تشویش اور ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد واپس آکر اس صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر امن کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ “جنگیں ختم کرنے میں ماہر” ہیں۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کی ممکنہ جنگ کو انہوں نے ٹیرف کی مدد سے روکنے میں کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب پاک فوج نے افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی 21 چوکیاں تباہ کر دیں اور متعدد مقامات پر عارضی قبضہ حاصل کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی فضائی کارروائیوں میں طالبان کے کیمپ اور چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 200 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔ جھڑپوں میں 23 پاکستانی فوجی شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دشمن کے جنگجو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔