head lines

محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ

Published

on

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے محمد سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا۔ انتخاب کے دوران اپوزیشن اراکین اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔

انتخابی عمل میں سہیل آفریدی کو 90 ایم پی ایز نے ووٹ دے کر کامیاب قرار دیا۔ اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی تاکہ غیر حاضر اراکین واپس آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کے اندر موجود اراکین کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ ووٹنگ کے لیے لابی گیٹ پر ناموں کا اندراج کیا جائے گا۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ گورنر خیبر پختونخوا کا اقدام غیر آئینی ہے۔ ان کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے 8 اکتوبر کو جو استعفیٰ دیا تھا، آج اس کی باضابطہ تصدیق ہو گئی ہے۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دیا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے 8 اور 11 اکتوبر کو دو استعفے گورنر کو بھیجے، جن پر ان کے دستخط واضح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں استعفوں میں کوئی فرق نہیں، اور وزیراعلیٰ کے استعفے کے تمام لوازمات آئین و قانون کے مطابق پورے کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version