head lines
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا استعفیٰ گورنر نے اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا۔ گورنر کے مطابق استعفوں پر دستخطوں میں فرق پایا گیا ہے، اس لیے انہیں فی الحال قبول نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل کریم کنڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کو 8 اور 11 اکتوبر کو دو الگ استعفے موصول ہوئے۔ تاہم دونوں استعفوں پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے، اس لیے آئینی تقاضوں کے مطابق ان پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور 15 اکتوبر کی شام پشاور واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا کہ وہ 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس آئیں تاکہ استعفوں کی صداقت کی تصدیق کی جا سکے۔
اس کے بعد معاملہ آئینِ پاکستان کے مطابق حل کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن میں چار امیدوار میدان میں ہیں:
- تحریک انصاف کے سہیل آفریدی
- جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان
- پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک
- مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان