خاص رپورٹ

پاکستان میں افغانستان دہشت گردی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان

Published

on

پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کابل پر حملے اور دیگر اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم پاکستان اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلق ہے اور مہمان نوازی جاری ہے، لیکن افغانستان کو اپنی سرزمین نان اسٹیٹ ایکٹرز یعنی دہشت گردوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سمیت تمام دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں، اور یہ فیصلہ افغانستان کی قیادت کا ہے کہ وہ اپنی زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال ہونے دیں یا نہیں۔

Add Post

ترجمان نے زور دیا کہ دہشت گرد کبھی کسی دین یا مکتب فکر کے علمبردار نہیں ہوتے، اور ان عناصر کو جگہ دینے سے پورے خطے میں دہشت گردی بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان کی خود مختاری اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version