خاص رپورٹ
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول، تصدیق کر دی گئی
گورنر ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر موصول ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق استعفیٰ آج دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر وصول کیا گیا، جس کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد آئینی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ ان کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچایا گیا، جہاں کیئرٹیکر نے وصولی کی رسید بھی فراہم کی۔ مزید بتایا گیا کہ گورنر ہاؤس آئینی و قانونی اصولوں کے مطابق معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھائے گا۔