head lines

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر کی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور سہیل آفریدی کو نیا وزیرِاعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم گورنر نے کہا کہ انہیں تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “اسٹیبلشمنٹ ریاست کا ادارہ ہے، اینٹی اسٹیبلشمنٹ قیادت لانا ممکن نہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version