head lines

امیربالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

Published

on

امیربالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس کے دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کے مطابق، اشتہاری طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں 7 سے 8 افراد نے سرکاری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا۔ حملے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ طیفی بٹ کو چند روز قبل دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version