head lines

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا سخت پیغام — خیبرپختونخوا میں دہشت گردی برداشت نہیں

Published

on

پشاور: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی۔
جمعہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ مزید یہ کہ کسی فرد کو اپنی ذات یا مفاد کے لیے ریاست اور عوام کی جان و مال کے ساتھ سودے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ خارجی دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی بھی عہدے پر ہوں، ان کے لیے زمین تنگ کی جائے گی۔ اسٹیٹس کو برداشت نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے بھی ریاست کے محافظ ہیں اور انہیں سیاسی شعبدہ بازی میں استعمال نہ کیا جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شدت پسندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں تین راستے بتائے گئے ہیں: یا تو سہولت کار خارجیوں کو ریاست کے حوالے کریں، یا مل کر کارروائی کریں، یا پھر ریاستی ایکشن کیلئے تیار رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version