head lines

ڈیرہ اسماعیل خان حملہ: پولیس ٹریننگ سینٹر پر 5 دہشتگرد ہلاک

Published

on

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والا دہشتگرد حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ پولیس اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں 7 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور حصہ لیا۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے مطابق حملے کے دوران ٹریننگ سینٹر میں موجود 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جبکہ نادرا آفس اور ٹریننگ اسکول کو مکمل طور پر کلیئر کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے خودکش حملہ کیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی اور تمام دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version