ٹیکنالوجی
گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے جیمنائی اے آئی پرو مفت سبسکرپشن کا اعلان
گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبا کو جیمنائی اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن فراہم کی جائے گی۔
اس پیشکش کا مقصد طلبا کو تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے جدید اے آئی ٹولز تک رسائی دینا ہے۔ اس سبسکرپشن کے ذریعے طلبا جیمنائی 2.5 پرو ماڈل استعمال کر سکیں گے جو کہ گوگل کا جدید ترین اے آئی سسٹم ہے۔
یہ سہولت جی میل، گوگل شیٹس، ڈاکس، سلائیڈز اور میٹ میں براہ راست دستیاب ہوگی۔ طلبا ای میلز کا خلاصہ بنا سکیں گے، پریزنٹیشنز تیار کر سکیں گے اور ڈیٹا کا مؤثر تجزیہ کرنے میں مدد حاصل کریں گے۔
یہ اقدام گوگل کی جانب سے پاکستانی تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔