انٹرٹینمنٹ
آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی کی افواہیں — حقیقت سامنے آگئی
کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کی شادی کے دو ماہ بعد ہی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آئمہ بیگ کو ان فالو کرتے ہوئے نکاح کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔
تاہم دوسری جانب، آئمہ بیگ کے اکاؤنٹ سے اب بھی زین احمد کو فالو کیا جا رہا تھا اور نکاح کی تصاویر بھی موجود رہیں۔
اس تضاد نے مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کر دیا۔
اسی دوران آئمہ بیگ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک مبہم جملہ لکھا:
“تم اہم ہو، تمہاری اہمیت ہمیشہ سے ہے، ان دنوں میں بھی، جب تم یہ بھول گئے۔”
یہ اسٹوری سامنے آنے کے بعد علیحدگی کی افواہیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔
تاہم بعد ازاں زین احمد نے انسٹاگرام پر وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ:
“میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے پوسٹس آرکائیو ہوگئیں۔ اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت، میں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں، اب سب ٹھیک ہے۔”
زین احمد نے وضاحت کے بعد اپنی اور آئمہ کی شادی کی تصاویر دوبارہ اپ لوڈ کر دیں اور اہلیہ کو ایک بار پھر فالو کر لیا۔
دوسری جانب، آئمہ بیگ نے بھی ایک اور مبہم اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا: