کاروبار

سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگیا، سرمایہ کاروں کی نئی دوڑ

Published

on

کراچی: سونے میں سرمایہ کاری دنیا بھر میں ایک بار پھر پُرکشش کاروبار بن گئی ہے۔ سرمایہ کار اسے نہ صرف محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں بلکہ ایک مستحکم سرمایہ کاری بھی قرار دیتے ہیں۔

عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے باعث تاریخ میں پہلی بار سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گیا ہے۔
امریکا میں شرح سود میں کمی، شٹ ڈاؤن کا خدشہ اور تجارتی تنازعات نے سرمایہ کاروں کو سونے کی طرف مائل کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی اور جغرافیائی تناؤ نے مارکیٹ میں بے چینی بڑھا دی ہے، اسی وجہ سے سرمایہ کار سونا خریدنے میں تیزی دکھا رہے ہیں۔
یہ رجحان سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہا ہے، حتیٰ کہ سونا اب پلاٹینم سے بھی آگے نکل چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی نمایاں ہیں۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جب ڈالر کمزور ہوتا ہے تو سونے کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
ٹرمپ حکومت کی تجارتی جنگ سے ڈالر کی قدر گر رہی ہے اور سرمایہ کار ڈالر کے بجائے سونے کی طرف رجحان رکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version