خاص رپورٹ
بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 18 کروڑ ڈالر ترسیلات، اسٹیٹ بینک رپورٹ
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 18 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 75 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 67 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ میں سعودی عرب سے 2.31 ارب ڈالر اور یو اے ای سے 1.98 ارب ڈالر پاکستان منتقل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے 1.36 ارب ڈالر، یورپ سے 1.28 ارب ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 80 کروڑ ڈالر بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلات زر 9.53 ارب ڈالر رہیں۔
یہ ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بڑھتی ہوئی ترسیلات ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اشارہ ہیں۔