news

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published

on

کراچی: سونے کی قیمت میں آج تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 141 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور سرمایہ کاروں کے اعتماد نے سونے کو ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بنا دیا ہے۔

عالمی رجحان کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں نظر آئے، جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 167 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 5 ہزار 504 روپے ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ چین، بھارت، سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک کے سینٹرل بینک بڑے پیمانے پر گولڈ ریزرو میں اضافہ کر رہے ہیں۔

2026ء تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ہزار ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ امریکا، روس اور یورپ میں گولڈ کوائنز کی خریداری بڑھنے سے بھی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آئی تو سونا عام صارف کی پہنچ سے مزید دور ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version