head lines

علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دیا

Published

on

علی امین گنڈاپور نے اپنا دستخط شدہ استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔
گزشتہ روز وہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کی کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی۔
ان کے حکم کے مطابق یہ امانت واپس کر دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے منصب سنبھالا تو صوبہ شدید مالی بحران اور دہشت گردی کی لہر کا شکار تھا۔
ان کے مطابق، انہوں نے مشکل حالات میں صوبے کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال میں ہلچل کے بعد اپوزیشن نے فوری اجلاس طلب کر لیا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version