head lines

|آرمی چیف عاصم منیر کا دہشت گردی اور بھارتی جارحیت پر دوٹوک مؤقف

Published

on

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اجلاس کا آغاز دہشت گرد حملوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی فوج پر فخر کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور نئے خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فورم نے ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے عزم کو دہرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version