head lines

علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Published

on

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کے اور علیمہ خان کے درمیان سیاسی اختلافات کافی عرصے سے جاری تھے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

نئے وزیراعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے۔ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ ضم شدہ اضلاع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دوسری جانب، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اس فیصلے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ان سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version