news

جینا اورٹیگا کی فلسطینی عوام سے یکجہتی: “وہ میرے ہیرو ہیں

Published

on

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ویڈنزڈے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 21 سالہ اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز بلند کی ہے۔ پیرس میں فرانسیسی میگزین “گالا” کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے فلسطینیوں کی ہمت، استقامت اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں فلسطینی عوام کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں، کیونکہ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔‘‘

جینا اورٹیگا نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا فلسطینی عوام کے دکھ اور جدوجہد کو سنے اور ان کی آواز مزید بلند ہو۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے فلسطین کے حق میں بات کی ہو۔ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر فلسطین اور ایران میں ہونے والے مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔‘‘

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور 1 لاکھ 69 ہزار 679 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جینا اورٹیگا کی مسلسل حمایت پر دنیا بھر میں ان کے مداح اور انسانی حقوق کے کارکنان ان کی تعریف کر رہے ہیں، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ نئی نسل کے بین الاقوامی ستارے عالمی انسانی مسائل پر اپنے خیالات کے اظہار میں پیش پیش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version