news

اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 19 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Published

on

پاکستان کے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی درمیانی شب کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 19 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ دہشتگرد ہندوستانی پراکسی فتنہ “الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے۔ اورکزئی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال) اور میجر طیب راحت (عمر 33 سال)، دونوں کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، بہادری سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ 9 مزید سپاہی بھی شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، جن میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (کرم)، لانس نائیک فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (مالاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (کرم) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version