news

مس یونیورس 2025: فلسطین کی نادین ایوب پہلی بار عالمی مقابلے میں شریک

Published

on

تھائی لینڈ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے مس یونیورس 2025 مقابلے میں فلسطین پہلی مرتبہ اپنی نمائندہ بھیجے گا۔ یہ تاریخی اعزاز نادین ایوب کو حاصل ہوا ہے، جو 27 سالہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ ہیں۔

نادین ایوب، جنہیں 2022 میں مس فلسطین کا اعزاز ملا تھا، ادب اور نفسیات میں ڈگری رکھتی ہیں۔ اب وہ عالمی سطح پر فلسطینی خواتین کی پہلی نمائندہ کے طور پر مس یونیورس جیسے عالمی اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا:

’’میں ان مظلوم فلسطینیوں کی نمائندہ ہوں جن پر غزہ میں ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ فلسطین ہر عالمی فورم پر موجود ہوگا، اب خاموشی کا وقت نہیں۔‘‘

نادین کی یہ جرات مندانہ شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب غزہ میں جاری جنگ کے باعث فلسطینی عوام بین الاقوامی ہمدردی اور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مس یونیورس 2025 کا مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں 130 سے زائد ممالک کی نمائندہ خواتین عالمی تاج کے لیے مقابلہ کریں گی۔ یہ 74واں ایڈیشن ہوگا، جس میں متحدہ عرب امارات، عراق، لبنان، ایران سمیت کئی مسلم ممالک بھی شریک ہوں گے۔

نادین ایوب کی شرکت کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل ہو رہی ہے۔ مس یونیورس آرگنائزیشن کے مطابق یہ مقابلہ خواتین کو بااختیار بنانے، اور عالمی برادری میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ ہے۔

نادین کی موجودگی نہ صرف فلسطینی خواتین کی طاقت و وقار کا اظہار ہے بلکہ یہ ایک علامت بھی ہے کہ فلسطینی عوام دنیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version