news
پون سنگھ پر اہلیہ کے سنگین الزامات: ہوٹل میں کسی اور کے ساتھ جاتے ہیں
بھارتی اداکار اور سیاستدان پون سنگھ ایک بڑے تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں، جب ان کی اہلیہ جیوتی سنگھ نے ان پر دوسری خواتین سے تعلقات رکھنے اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
جیوتی سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پون سنگھ اکثر کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں جاتے ہیں اور انہیں ذاتی مفاد کے لیے صرف انتخابات کے وقت یاد کرتے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پون سنگھ کو ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید یہ کہ جب جیوتی سنگھ اپنے شوہر کی لکھنؤ رہائش گاہ پر پہنچیں تو وہاں پولیس پہلے سے موجود تھی، کیونکہ پون سنگھ نے اپنی ہی اہلیہ کے خلاف شکایت درج کرا رکھی تھی۔ تھانے جانے سے انکار کے بعد جیوتی انسٹاگرام پر لائیو آئیں اور آبدیدہ ہو کر کہا:
’’یہ سماج کی خدمت کرے گا جو اپنی بیوی کو گرفتار کروانے کے لیے پولیس بلاتا ہے؟ الیکشن کے وقت میرا نام استعمال کرتا ہے اور باقی وقت ہوٹل میں کسی اور کے ساتھ ہوتا ہے۔‘‘
پون سنگھ کے لیے یہ تنازعہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب ان کا سیاسی و فلمی کیریئر ایک نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ان کے رویے پر کئی سوالات کھڑے ہو چکے ہیں۔