news

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہا

Published

on

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمداب عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں، جہاں وہ مکمل طور پر محفوظ، اچھی صحت میں اور بلند حوصلے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ مشتاق احمد کی مرضی اور سہولت کے مطابق ان کی پاکستان واپسی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر ان تمام دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشتاق احمد کی رہائی میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کیا۔ یاد رہے کہ مشتاق احمد ان کارکنان میں شامل تھے جو “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے ذریعے غزہ کے عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور روک کر اس پر دھاوا بولا، جس کے دوران “المَا” اور “سائرس” نامی کشتیوں سمیت 13 کشتیوں کو قبضے میں لیا گیا اور تقریباً 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کارکنوں میں سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

بعد ازاں، پاکستانی دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وزارت خارجہ عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور اردن کی حکومت کی مدد سے مشتاق احمد کے محفوظ انخلاء کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ پاکستان نے اس تعاون پر اردن کی حکومت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version