news
ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نومبر 2025 کے بعد بھی اپنی موجودہ ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ان کی مدتِ ملازمت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے، تاہم اعلیٰ سیکیورٹی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا تھا، جو کہ عسکری روایات اور سول ملٹری طریقہ کار کے مطابق تھا۔