news

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیے

Published

on

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ سینیٹ کے لیے علامہ ناصر عباس کو اس منصب کے لیے نامزد کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ان ناموں کو کل قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

اسی دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ’’فرینڈلی فائر‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اگر عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو پی ٹی آئی اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے عدلیہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ دباؤ میں ہے، اور یہ واضح ہے کہ موجودہ عدالتی نظام میں انصاف ناپید ہو چکا ہے۔ اسد قیصر نے وکلا برادری سے اپیل کی کہ وہ بار کے انتخابات میں اُن امیدواروں کو ووٹ دیں جو 26ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایون مہمند اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی۔ کورم کی نشاندہی کے دوران ہمایون مہمند کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ماحول کشیدہ ہو گیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے انہیں “شٹ اپ” کال دے کر خاموش رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایوان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کو ملتوی کر کے اب 9 اکتوبر تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version