news

متحدہ عرب امارات میں میٹھے مشروبات پر نیا ٹیکس نظام یکم جنوری 2026 سے نافذ

Published

on

متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جنوری 2026 سے میٹھے مشروبات پر نیا تدریجی ٹیکس نظام نافذ کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات نیوز کے مطابق یہ فیصلہ خلیج تعاون کونسل کی پالیسیوں کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت مشروبات میں شامل چینی یا مصنوعی مٹھاس کی مقدار کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ موجودہ 50 فیصد یکساں ایکسائز ٹیکس کی جگہ اب ایک ایسا ماڈل نافذ ہوگا جس میں جس مشروب میں جتنی زیادہ چینی ہوگی، اس پر اتنا ہی زیادہ ٹیکس دینا ہوگا۔ نئے نظام کے تحت ایسے افراد یا کمپنیاں جنہوں نے ٹیکس پالیسی کے اطلاق سے قبل 50 فیصد ٹیکس ادا کیا ہو گا، انہیں اس پر رعایت یا ٹیکس ریفنڈ کا طریقہ کار بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد صحت بخش غذاؤں کی حوصلہ افزائی اور زیادہ چینی والے مشروبات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version