news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر

Published

on

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تاریخ رقم کر دی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح 169,217 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پیر کے روز ابتدائی طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز 308 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس سے انڈیکس کم ہو کر 168,000 کی سطح پر آ گیا، تاہم جلد ہی مارکیٹ نے مثبت رخ اختیار کیا اور 227 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ انڈیکس بلند ہو گیا۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد، معاشی بہتری اور مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جو حالیہ ہفتوں میں متعدد نئے ریکارڈز قائم کر چکا ہے۔ سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور مارکیٹ کے استحکام نے اسے خطے کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹوں میں شامل کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version