news

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی چند دن میں متوقع، دفتر خارجہ

Published

on

دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی اور محفوظ وطن واپسی کا عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان میں پاکستانی سفارتخانہ، اردن کی حکومت کے تعاون سے اس معاملے کو جلد از جلد خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ ترجمان نے اردن کی حکومت کی قیمتی معاونت اور فراخدلانہ حمایت پر گہری قدردانی کا اظہار بھی کیا۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان صمود فلوٹیلا پر سوار تمام پاکستانیوں کی سلامتی اور واپسی کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطے میں ہے۔ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اس وقت اسرائیلی فورسز کی حراست میں ہیں، مگر وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ مقامی قانونی کارروائی کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ڈیپورٹیشن آرڈر کے اجرا کے بعد ان کی فوری واپسی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اس سے قبل فلوٹیلا سے اترنے والے دیگر پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنا چکا ہے، اور حکومت بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ توقع ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد سمیت باقی شہری جلد وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version