news

سعودی عرب: ہر قسم کے ویزے پر آنے والوں کو عمرہ کی اجازت

Published

on

سعودی عرب نے زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مملکت میں کسی بھی قسم کے ویزے پر آنے والے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ وزٹ ویزہ، فیملی وزٹ، الیکٹرانک سیاحتی ویزہ یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے تمام افراد کسی بھی وقت عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

وزارت نے حال ہی میں ’نسک‘ عمرہ پورٹل کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے زائرین آسانی سے عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اور دیگر خدمات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید سہولت دیتے ہوئے نسک ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو بغیر انٹرنیٹ ڈیٹا کے ایپ کی مکمل خدمات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فیچر سعودی موبائل کمپنیوں STC، موبلی اور زین کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ حجاج و معتمرین کا سفر مزید سہل اور مؤثر بنایا جا سکے۔ وزارت کے ترجمان غسان النویمی کے مطابق یہ نیا فیچر حرم میں ہجوم کے مؤثر انتظام، گمشدہ افراد کی شناخت، اجازت ناموں کی فوری تصدیق اور حرمین ٹرین کی بکنگ جیسی سہولیات کو بغیر انٹرنیٹ کے ممکن بناتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version