news

وزیراعظم شہباز شریف کا حماس کے امن اقدام کا خیرمقدم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے جنگ بندی کے قریب پہنچنے کا ایک اہم موقع قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم اور نسل کشی کے بعد یہ سب سے بہتر موقع ہے کہ امن کی راہ ہموار کی جائے۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ اور ان دیگر ممالک کی قیادت جیسے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گا۔

اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی حماس کے بیان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ اپنے حملے فوراً بند کرے اور 1967ء کی سرحدوں کے اندر ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

خیال رہے کہ حماس نے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کر لیا ہے اور تمام یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ واپس کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حماس نے مزید کہا ہے کہ وہ غیرمسلح ہو کر ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے اور غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرے گا۔ امریکی صدر نے بھی اسرائیل کو فوری بمباری روکنے کی ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version