news
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ازدواجی زندگی پر سوالات
سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق علیحدگی کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ حال ہی میں منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک عوامی تقریب میں موجود تو دیکھا گیا، مگر وہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھے ہوئے اور خاموش نظر آئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے “کیا ایک اور بریک اپ آنے والا ہے؟” جیسے تبصرے شروع کر دیے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شعیب اور ثنا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں اور ممکن ہے کہ ان کا رشتہ بھی جلد اختتام کو پہنچ جائے۔ البتہ تاحال نہ تو شعیب ملک اور نہ ہی ثنا جاوید نے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید کی ہے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ دونوں نے حالیہ دنوں انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ تصویریں پوسٹ کیں، جن کا پس منظر ایک جیسا دکھائی دیتا ہے، اور دونوں تصاویر میں سیاہ و سفید لباس پہنے نظر آتے ہیں۔ اس پہلو نے مداحوں کو مزید الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آیا جوڑی اب بھی ساتھ ہے یا واقعی میں فاصلے بڑھ چکے ہیں۔