news

حماس کی جزوی منظوری کے بعد ٹرمپ کا آرڈر

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس نے ان کے مجوزہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو بڑی حد تک قابلِ قبول قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ٹرمپ نے اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روکنے کی ہدایت جاری کر دی۔ رائٹرز سمیت بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ وہ تمام یرغمالیوں — چاہے زندہ ہوں یا ہلاک — واپس کرنے کی رضامندی رکھتی ہے اور غیر مسلح ہونے اور دیگر حل طلب امور پر ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ تاہم حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا تک بالکل غیر مسلح نہیں رہے گی بلکہ معاملے کی تفصیلات پر مزید بات چیت کے لیے مذاکرات میں شرکت کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ کی عبوری انتظامیہ کے طور پر آزاد تکنوکریٹس پر مشتمل ایک غیرجانبدار ادارے کی منظوری دینے کا عندیہ دیا ہے، جس کی تشکیل قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین و قراردادوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ اس اقدام کے بعد صدر ٹرمپ نے اسے “بڑا دن” قرار دیتے ہوئے قطر، مصر، سعودی عرب اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنگ بندی کا تاریخی لمحہ آیا ہے، یرغمالیوں کو ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیے جانے کی امید ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً بمباری بند کرے تاکہ امن کی راہ کھلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version