news
بلوچستان: پاک فوج کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان، شیرانی:
پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی 1 اکتوبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مقامی سطح پر تخریبی کارروائیوں اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ باقی ماندہ خطرات کو بھی ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک بھر میں بھارتی پراکسی نیٹ ورکس جیسے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔