news

یورپی یونین میں پہلی بار شمسی توانائی سے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار

Published

on

یورپی شماریاتی ادارے “یورو اسٹیٹ” کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین میں سب سے زیادہ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں یورپی یونین میں مجموعی بجلی کی پیداوار کا 22 فیصد حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا، جو کہ نیوکلیئر توانائی سے حاصل ہونے والے 21.6 فیصد بجلی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران یورپی یونین میں بجلی کی 50 فیصد سے زائد پیداوار قابلِ تجدید ذرائع (ری نیوایبل انرجی) سے حاصل کی گئی۔ اس نمایاں پیش رفت کے پیچھے کئی ممالک کی کوششیں شامل ہیں جنہوں نے اپنی توانائی کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک نے سب سے زیادہ 94.7 فیصد بجلی قابلِ تجدید ذرائع سے پیدا کی، جس کے بعد لیٹویا 93.4 فیصد اور آسٹریا 91.8 فیصد کے ساتھ نمایاں رہے۔ مزید برآں، یونین کے 15 رکن ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version