news

ندیم افضل چن کی مریم نواز پر تنقید

Published

on

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مودی کی زبان نہ بولیں اور پنجاب کارڈ کھیلنے سے گریز کریں۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کیا وہ اپنے ہی چچا (وزیر اعظم شہباز شریف) کی حکومت گرانا چاہتی ہیں؟ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی زبان ناقابل قبول ہے اور اس سے جمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے انتخابات کے موقع پر پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے پی آر اے کے جمہوری طرز عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پراسیس شفاف اور قابلِ اعتماد ہونا چاہیے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد ہو۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شکایات الیکشن کا حصہ ہوتی ہیں، مگر ہماری جماعت پارلیمانی عمل کو جاری رکھنے کی حامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے روا رکھے گئے ناروا سلوک کی بھی مذمت کی اور واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے ایسا کچھ ہوتا تو فوری طور پر ڈسپلنری کارروائی کی جاتی۔ شازیہ مری نے سوشل میڈیا پر صحافیوں کو نشانہ بنانے کی روش پر تنقید کی اور کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے عمل کو اتنا شفاف بنایا جانا چاہیے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو اور سیاسی رویوں میں برداشت کا عنصر پیدا کیا جائے تاکہ جمہوری فضا قائم رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version