کھیل
پاک بھارت ویمنز میچ: ہاتھ ملانے پر بھارتی بورڈ کی غیر یقینی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت ویمنز ٹیموں کے درمیان ہاتھ ملانے کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں پیشگوئی نہیں کر سکتے کہ کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے یا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی اور اس دوران کرکٹ کے تمام پروٹوکولز اور ایم سی سی کے ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔ سیکریٹری کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات میں حالیہ دنوں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کے باعث شائقینِ کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔