news

چیٹ جی پی ٹی نیند میں بھی کرے گا کام

Published

on

اوپن اے آئی نے اپنے معروف AI پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا اور انوکھا فیچر “Pulse” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کے سونے کے دوران بھی سرگرم رہے گا۔ اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم کو صرف ردعمل دینے والا نہیں بلکہ مزید فعال اور پیش قدمی کرنے والا معاون بنانا ہے۔

“Pulse” صارفین کی سابقہ چیٹس، فیڈ بیک اور کلینڈر جیسی ایپس سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرکے خود سے معلومات اکٹھی کرے گا اور ممکنہ طور پر گفتگو شروع کرنے یا اہم نکات پر توجہ دلانے کے قابل ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین اس فیچر کے تحت حاصل ہونے والی تجاویز یا سرگرمیوں پر فیڈ بیک بھی دے سکیں گے تاکہ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس پیش رفت کو AI کی دنیا میں ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اب چیٹ جی پی ٹی صرف سوالات کے جواب دینے والا نہیں بلکہ ایک خودمختار، سیکھنے والا اسسٹنٹ بنتا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version