news
محسن نقوی کا بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لینے کی دوبارہ دعوت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کسی سے کوئی معافی نہیں مانگی۔ بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی ہے، تاہم محسن نقوی نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی اور گمراہ کن خبریں چلا رہا ہے اور صرف اپنے عوام کو بیوقوف بناتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور اے سی سی صدر بھارتی ٹیم کو اسی دن ٹرافی دینے کی پیشکش کی تھی اور وہ اب بھی یہ ٹرافی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دیتے ہوئے کہا:
“بھارتی کپتان میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔”
محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے کھیل کو سیاست کی نظر کر دیا ہے اور اس رویے سے کرکٹ جیسے عظیم کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہ